
دینہ: ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، بیوی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ میاں شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حاجی قربان حسین مرحوم کے چھوٹے بھائی چوہدری رمضان سکنہ مدوکالس اور اس کی اہلیہ کو دینہ کے علاقہ چکوہا کے قریب جی ٹی روڈ تیز رفتار ٹرالے نے کچل دیا۔
دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر جی ٹی روڈ چکوہا کے قریب حادثے کا شکار ہوئے جس کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ چوہدری رمضان شدید زخمی ہو گیا۔
چوہدری رمضان اور اس کی اہلیہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔