ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27؛ چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے راجہ شاہنواز کی حمایت کا اعلان کردیا

عوام کے اعتبار پر پور اتراہیں گے،راجہ شاہنواز کو بھر پور طریقے سے کامیاب کرائیں گے۔ چوہدری فرخ الطاف

0

پنڈدادنخان: سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے ضمنی الیکشن میں راجہ شاہ نواز کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا، تقریب میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف راجہ شاہ نواز امیدوار ایم پی اے پی ٹی آئی رہنما چوہدری فیصل فرید چوہدری نذیر ساہی ملک شوکت حیات وائس چیئرمین کھیوڑہ ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ چیئرمین یوسی گولپور چوہدری جنید وائس چیئرمین یوسی دھریالہ جالپ سمیت علاقہ بھر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے پنڈدادنخان جوتانہ ہاوس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ شاہ نواز کی بھرپور حمایت اور سپورٹ بھی کریں گے، منفی اور بے بنیاد باتوں کی تردید نہیں کی جاسکتی، چوہدری فرخ الطاف سے نہ ختم ہونے والے تعلق ہیں، راجہ شاہ نواز کے گھرانے سے آج کا تعلق نہیں آج اس تعلق کو دوبارہ زندہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ راجہ شاہ نواز کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دوں گا میرے لدھڑ خاندان کے ساتھ ہمیشہ کا تعلق ہے اور کبھی ختم نہیں ہو سکتا جو لوگ بے بنیاد اور جھوٹی افواہیں پھیلا رہے تھے ان کے منہ آج بند ہو جانے چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری محبت اور احترام کا آپ سے ایک تعلق ہے جو دس سال نااہل قیادت کی وجہ سے ضائع ہوئے، ان کا بھی ازالہ کرنا ہے،ضلع جہلم کے مسائل بہت جلد حل کیے جائیں گے، راجہ شاہنواز کو بھر پور طریقے سے کامیاب کرائیں گے، آپ سب سے اپیل ہے کہ الیکشن والے دن بلے پر مہر لگائیں، عوام کے اعتبار پر پور اتراہیں گے، تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ شاہنواز نے کہا کہ چوہدری عابد جوتانہ جیسی شخصیت کی حمایت کے بعد انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے۔

تقریب سے وائس چیئرمین کھیوڑہ ملک شوکت حیات ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ چیئرمین یوسی گولپور چوہدری جنید وائس چیئرمین یوسی دھریالہ جالپ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا، تقریب میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.