پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلم

تنظیم مغلیہ جہلم کے فلاحی ونگ مغل ویلفیئر فورم کی جانب سے 300 خاندانوں میں عید راشن گفٹ تقسیم

جہلم: زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت ہے ایسا کام کر جائیں کہ لوگ مرنے کے بعد بھی آپ کو ہمیشہ اچھے الفاظ سے یاد رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فر مان ہے کہ میں حقوق اللہ معاف کر دوں گا مگر حقوق العباد نہیں۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما و سر پرست تنظیم مغلیہ جہلم کے فلاحی ونگ مغل ویلفیئر فورم جہلم کے زیر اہتمام 300خاندانوں میں عید راشن گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں تنظیم مغلیہ جہلم کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پہلے 12لاکھ روپے مالیت رمضان راشن گفٹ ساڑھے تین سو خاندانوں میں تقسیم کیا اور اب آٹھ لاکھ روپے کا عید راشن گفٹ تین سو خاندانوں میں تقسیم کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ تنظیم مغلیہ کے اس عمل نے ثابت کیا ہے کہ تنظیم مغلیہ جہلم کی سب سے بڑی فلاحٰ تنظیم ہے جس نے ہمیشہ اپنی مدد آپ کے تحت انسانیت کی خدمت کی ۔

اس موقع پر مغل ویلفیئر فورم جہلم کے صدر حاجی عمران اسلم مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ندیم ساجد مغل نا صرف تنظیم مغلیہ ضلع جہلم بلکہ تمام دنیا کے مغلوں کیلئے سر مایہ ہیں ۔ آپ کی کاوشوں سے ہی آج تنظیم مغلیہ جہلم کا ہر ممبر ایکٹو ہے اور ندیم ساجد مغل کی کاوشوں سے ہی مغل ویلفیئر فورم متحرک ہو کر ضلع بھر میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی حاجی محمد عمران اسلم مغل بطور صدر مغل ویلفیئر فورم ضلع جہلم اپنی طرف سے اور تمام تنظیم کی طرف سے آپکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ہم سب کو آپ کی سر براہی میں ایسے ہی خدمت خلق کرنے کہ مواقع فراہم کرتا رہے اور آپس میں اتفاق پیار محبت خلوص اور بھائی چارہ قائم رکھے آمین انشا ء اللہ آئندہ بھی فری میڈیکل کیمپ ، فری آئی کیمپ سمیت تمام فلاحی کاموں میں تنظیم مغلیہ جہلم ہر اول دستہ کا کر دار ادا کرے گی ۔

اس موقع پر چیف کوارڈینیٹر تنظیم مغلیہ جہلم ندیم ساجد مغل نے کہا کہ میں سر پرست اعلیٰ میاں نعیم بشیر مغل ،صدر ویلفیئر فورم حاجی عمران اسلم مغل ، سٹی کوارڈینیٹر مرزا زاہد افضل ، سیکر ٹری فنانس مرزا ندیم بیگ ، سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی کامران محبوب مغل ، سر پرست دینہ افتخار احمد مغل ، سر پرست سوہاوہ مرزا عبدالغفار خان اور مشاورتی کونسل کے ممبران مرزا جمشید اشرف حیال ، سابق چیئر مین ڈومیلی ، عا مر سلیم میرسابق ناظم کالا گجراں ڈاکٹر سلطان سکندر مرزا بلال ٹاؤن ۔ ضمیر احمد مرزا یو سی دھنیالہ ، مرزا گل بہار یو سی مغل آباد ، نوید طالب مغل ، رضوان مغل یوسی چک خاصہ سمیت تمام دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انشاء اللہ آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close