جہلم میں بینک سے رقم نکلوانے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

0

جہلم: تھانہ سول لائن کے ایریا محلہ چشتیاں میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، بینک سے رقم لے کر نکلنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ لوٹ لیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے، ڈکیتوں کو جلد گرفتار کرنے کا پولیس کا دعوی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے ایریا محلہ چشتیاں گلی نمبر 2 کے کارنر پر ڈکیتی کی واردات اس وقت پیش آئی جب محلہ چشتیاں کا رہائشی نوجوان عرفان محمدی چوک کے نجی بینک سے 46 ہزار روپے کی رقم لے کر نکلا۔

عرفان جب محلہ چشتیاں کی گلی کے کارنر پر پہنچا تو ایک موٹر سائیکل سوار پر دو ڈکیت جنہوں نے ہیلمٹ اور منہ پر ماسک پہن رکھا تھا نے گن پوائنٹ پر عرفان نامی نوجوان کو یرغمال بنا کر 46 ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے پسٹل کا ایک فائر بھی زمین کیا۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او عمران کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شواہد اکھٹے کر لیے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی مقام پر بالکل اسی طرح کی ایک ڈکیتی کی واردات بھی ہو چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.