جہلماہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان غریب کو لے اڑے گا۔ چوہدری لال حسین

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان غریب کو لے اڑے گا ۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے جہلم اپڈیٹس سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل جعلی حکومت کو تین سال ہو گئے ہیں لیکن عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، عملی طور پر عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے، الٹا غریب عوام کا خون چوسنے کے نئے نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں، آئے روز مہنگائی کا نیا سونامی آرہا ہے۔

چوہدری لال حسین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ملازموں کی حکومت انہیں کے اشاروں پر کام کر رہی ہے، عوام پر پٹرول بم گرایا جاچکا ہے عوام کو چینی آٹا گھی ملنا مشکل بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے منہ سے نوالہ چھینے والی حکومت کو آنے والے الیکشن میں عوام کی طرف سے صاف جواب مل جائے گا اور یہ اپنے اپنے حلقوں میں جانے سے بھی گھبرائیں گے۔ جہلم ن لیگ کا پہلے بھی قلعہ تھا اور اب بھی ہے ہم ان کو ایسی شکست فاش دیں گے کہ دوبارہ سر اٹھانا بھی ان کے لیے مشکل ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button