جہلم

قتل کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قید حوالاتی نماز کی ادائیگی کے دوران انتقال کر گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل میں حوالاتی جان کی بازی ہار گیا، ملزم محمد علی ولد محمد عنایت سکنہ کوٹ ادمانہ کو 2020ء میں قتل کے جرم میں تھانہ جلالپور شریف میں گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں پابند سلاسل ملزم محمد علی ولد محمد عنایت بعمر 46 سال سکنہ کوٹ ادمانہ جلالپورشریف کا رہائشی تھا جسے مقدمہ نمبر 106/20 ، بجرم 302 ت پ ،324 ت پ ، 34 ت پ کے تحت گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منتقل کیا گیاتھا۔

گزشتہ روز حوالاتی محمد علی نماز کی ادائیگی کے دوران اچانک جا ن کی بازی ہار گیا، انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button