دینہاہم خبریں

کورونا وائرس؛ ضلع جہلم میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی، فعا ل کیسز کی تعداد 2 ہو گئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھر میں 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے مریض کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 99266 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2362 افراد کی رپورٹ مثبت ہوئی ۔اب تک کل 2293 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 38105 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 881 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.40 ہے۔

ضلع بھرمیں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2839 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 143,724 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button