جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد متاثر، 291 سے زائد معمر عمر کے افراد کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید20 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 73کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 16کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 21 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 64260 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1589 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 5کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1457کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت تک کورونا وائرس سے 43 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 50067 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1097 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 34 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1701 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور291 سے زائد معمر عمر کے افراد کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button