پنڈدادنخاناہم خبریں

انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وکلا کی فلاح وبہبود یقینی بنائیں گے۔ چوہدری خضر حیات بھون

پنڈدادنخان: انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وکلا کی فلاح وبہبود یقینی بنائیں گے۔ راجہ ضمیر احمد بشیرحافظ مشتاق احمد خواجہ ناصر خورشید مرزا اظہر ایڈووکیٹ سمیت دوست وکلاء کا خصوصی شکر گزار ہوں۔

ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان چوہدری خضر حیات بھون نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا سائلین کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا، بار ایسوسی ایشن ہمارا گھر ہے اور اس میں ہر ممکن بہتری لائی جائے گی۔

چوہدری خضر حیات بھون نے اپنی کامیابی کو اپنے دوستوں کی محنت اور لگن قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجہ ضمیر احمد بشیر حافظ مشتاق احمد خواجہ ناصر خورشید مرزا اظہر اکرام شاکر راجہ حسن اختر اصغر خان بلوچ سید سخاوت حیسن شاہ سمیت تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کامیابی پر تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button