مصلحتیں آڑے آ گئیں، جہلم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ٹھپ، شٹراتارنے کے باوجود تجاوزات قائم

0

جہلم: مصلحتیں آڑے آ گئیں ، تجاوزات کے خلاف آپریشن ٹھپ ، شٹراتارنے کے باوجود تجاوزات قائم، تاحال سڑکوں پر تاجروں اور دوکانداروں کا قبضہ برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں بلدیہ حکام کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن چند روزہ ایکشن کے بعدٹھپ ہو گیا ہے جبکہ شہر میں آپریشن ختم ہو جانے کی خبروں نے قبضہ مافیا کو دوبارہ اپنے اڈے لگانے کا موقع دے دیا ہے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران صرف دوکانوں کے شٹر اتارے گئے اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی کوٹھی کے سرکاری جگہ پر قبضہ بارے شہر مے چہ میگوئیاں شروع ہو جانے پر ایم این اے کی جانب سے وضاحت جاری کر دی گئی لیکن شہر میں بے چینی کے بعد اب آپریشن تقریبا ختم ہو گیا ہے جس کے متعلق بلدیہ حکام کا دعوی ہے کہ آپریشن ختم نہیں ہوا۔

دوسری جانب سے شہر بھرمیں سڑکوں پر قابض کسی دوکاندار سے راستہ واگزار نہیں کروایا جاسکا، مین بازار، نیا بازار، کناری بازار، ریلوے روڈ ، محمدی چوک، جادہ ، مشین محلہ میں تاحال سڑکوں پر تاجروں اور دوکانداروں کا قبضہ برقرار ہے آہنی شٹر اتار کے عارضی ترپال لگا کر سڑکوں پر رکھے گئے سامان تاحال ٹریفک اور شہریوں کے لئے عذاب جاں ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.