سوہاوہ

تحصیل سوہاوہ میں پانچویں روز بھی پولٹری ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کیخلاف سراپا احتجاج

ڈومیلی: ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں پانچویں روز بھی پولٹری ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔

پنجاب حکومت نے مرغ گوشت کاریٹ 260مقررکیاتو دوکانداروں نے ہڑتال کرکے دوکانیں بندکردی۔دوکانیں بندہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑھ رہاہے۔گائے اور بکراگوشت کے دوکانداروں کی چاندی ہوگئی۔

پولٹری ایسوسی ایشن نے کہاکہ ہم سرکاری نرخ ناموں پر گوشت فروخت نہیں کرسکتے۔دوسرا آئے روزانتظامیہ بھاری جرمانے کرکے ہماری جیبیں خالی کرلیتی ہے۔ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ہمارے بہت سے اخراجات ہے انتظامیہ بند کمروں میں بیٹھ کر ریٹ لسٹیں بناکربھیج دیتی ہے۔جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد نے کہاکہ پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کررہے ہیں، بہت جلد کامیاب مذاکرات کرکے ہڑتال ختم کرادیں گے۔سوہاوہ پولٹری ایسوسی ایشن کو آفس بلاکر انکاموقف بھی لیاجو ضلعی انتظامیہ تک پہنچادیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close