پنڈدادنخاناہم خبریں

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف تحصیل انتظامیہ کی کارروائیاں، چک نظام موڑ پر 7 دوکانیں سیل

پنڈدادنخان: غیر قانونی تعمیرات کے خلاف تحصیل انتظامیہ کی کارروائیاں، چک نظام موڑ پر سات دوکانیں سیل، آٹا کی سپلائی موثر نہ ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چیف آفیسر حیدر علی چھٹہ نے چک نظام موڑ پر تحصیل انتظامیہ کی اجازت اور نقشہ پلان کی منظوری کے بغیر تعمیراتی کام جاری تھا جس کو فوری طور پر کام روک دیا اور دوکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ دوسری طرف آٹا کی سپلائی موثر نہ ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، عام آدمی کے ریلیف کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button