سوہاوہ میں گھریلو تنازعہ پر قریبی رشتہ دار کا میاں بیوی کا حملہ، نوجوان قتل، بیوی شدید زخمی

0

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں گھریلو تنازعہ پر قریبی رشتہ دار کا میاں بیوی کا حملہ، نوجوان قتل، بیوی شدید زخمی، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب، دونوں میاں بیوی ہسپتال منتقل، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ بتھ شیر علی میں زمین کے تنازعہ پر طیب نامی شخص نے اپنے پھوپھی زاد بھائی شعیب اور اپنی سوتیلی بہن پر حملہ کر دیا، کلہاڑیوں کے وار سے شعیب جاں بحق اور اسکی بیوی(حملہ آور کی سوتیلی بہن) شدید زخمی ہو گئی

حملہ آور طیب موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سوہاوہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.