جہلم

ڈپٹی کمشنر سیف انور اور ڈی پی او سید حماد عابد کا سبزی منڈی اور جہلم شہر کا دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی اور شہر جہلم میں جادہ چوک سمیت دیگر جگہوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا، دورہ سبزی و فروٹ منڈی دورہ کے موقع پر سبزیوں اور فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن جہلم نے شہر بھر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور ڈی سی جہلم نے سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔
ڈی سی نے اس موقع پر، پیاز، ٹماٹر، آلو، سیب، کیلا اور دیگر پھلوں سبزیو ں کی قیمتوں میں آنے والی نمایاں کمی کرنے کی ہدایت دی۔
سبزی و پھل منڈی جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خود ٹماٹروں و دیگر سبزیوں سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی اور بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button