الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام سوہاوہ میں فری میڈیکل کا انعقاد، 585 مریضوں کا چیک اپ

0

سوہاوہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام یوسی پنڈمتے خان کے گاؤں سرگ ڈھن میں ایک فری میڈیکل کا انعقاد، 585 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر ملک عبدالقدیر اعوان کی زیر سر پرستی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام یونین کونسل پنڈمتے خان کے گاؤں سرگ ڈھن میں ایک فری میڈیکل کا انعقادکیا گیا۔
چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان اور سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر طیبہ عدیل نے خواتین ،بچوں سمیت 585 مریضوں کا معائنہ کیا، تمام مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔
فری میڈیکل کے انعقاد پرعلاقے کی عوام نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.