جہلماہم خبریں

جہلم میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان اور 4سالہ بچہ جاں بحق، خاتون زخمی

جہلم: ریلوے اوور ہیڈ برج مجاہد آباد جہلم پر ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،موٹرسائیکل سوار 27 سالہ عرفان اور اس کا 4 سالہ بیٹا جاں بحق، 60 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں مجاہدہ آباد ریلوے ہیڈ برج پر تیز رفتار ٹرک نے بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 27 سالہ عرفان اور اسکا 4 سالا بیٹا ارمان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مرنے والے عرفان کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ڈیڈ باڈیز اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے لوگ جہلم سے سرائے عالمگیر جا رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button