جہلماہم خبریں

محکمہ ہیلتھ نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، نرسنگ سکول کے زیر تربیت طلباء و طالبات سراپااحتجاج

جہلم (کفیل بیگ) محکمہ ہیلتھ جہلم نے حکومتی احکامات کوہوا میں اڑا دیا، نرسنگ سکول کے زیر تربیت طلباء و طالبات سراپا احتجاج، نرسنگ سکول کو بند نہ کرناطلباء وطالبات سے سخت زیادتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے تمام نرسنگ سکولز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیے گئے ہیں لیکن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم نرسنگ سکول کے زیر تربیت طلباء و طالبات کو چھٹیاں دینے کی بجائے تربیت حاصل کرنے والے بچوں کو 24گھنٹے ہاسٹل میں رہنے اور حسب سابق تواتر کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے کے زبانی احکامات جاری کردیئے گئے جسکی وجہ سے زیرتربیت بچوں کے والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جب نرسنگ سکول کی پرنسپل سے موقف جاننے کیلئے رابط کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال نے ابھی تک تحریری احکامات جاری نہیں کئے اور نرسنگ سے تربیت حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو کلاسز اور ڈیوٹیوں پر حاضر رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔
دوسری جانب سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال سے موقف کیلئے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے فون بند کر دیا۔
بچوں کے والدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button