چند برس قبل تک روشنیوں سے جگمگاتے شہر کی اچانک سٹریٹ لائٹس بند کر دی گئیں

0

جہلم: اندرون شہر کی سڑکیں سٹریٹ لائٹس سے محروم ہونے کے سبب شام ہوتے ہی تاریکی اور گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوب جاتیں ہیں ، گزشتہ کئی ماہ سے سول لائن روڈ ، میجر اکرم شہید روڈسمیت اندرون شہر کے گلی محلوں کی سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کوئی کام نہیں کیا گیا۔

چند برس قبل تک روشنیوں سے جگمگاتے شہر کی اچانک سٹریٹ لائٹس بند کر دی گئیں ، کرپشن اور عوامی مسائل سے بے حس شہر کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے شہر کی روشنیوں کو بھی چھین لیا ہے اور شہر کی سٹریٹ لائٹس بھی بربادی اور کرپشن کی نذر ہو کر رہ گئیں ہیں، روشنیوں سے جگ مگ کرنے والی شہر کی سڑکیں اب روشنی کی ننھی سی شمع کے لئے بھی ترس رہی ہے ۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جہلم شہر کو پتھر کے زمانے میں دھکیلا جارہا ہے۔ ق لیگ کے دورِ حکومت میں شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس نصب کرواکے شہر کو روشن کیا گیا تھا لیکن اب حالت یہ ہے کہ جدید ترین دور میں بھی جہلم شہر سٹریٹ لائٹس کی محرومی جھیل رہا ہے اور سب سے افسوسناک امر یہ ہے کہ اس شہر کے باسیوں کو یہ روشنی دینے کیلئے کوئی بھی تگ ودو نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

شہریوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم اندرون شہر کی سڑکوں کے ارد گرد نصب لائٹوں کی تنصیب و مرمت کرا کے شہر کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.