جہلم

تھانہ صدر کا علاقہ چوروں اور ڈکیتوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، ڈاکوؤں نے انت مچا دی

جہلم: تھانہ صدر کا علاقہ چوروں ، ڈکیتوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، تھانہ صدر کے علاقہ مکین خوف و ہراس میں مبتلا ، نامعلوم ڈاکوؤں نے انت مچا دی ، پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے میں مگن، شہریوں کا آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقوں میں چوروں ، ڈاکوؤں نے وارداتیں کرنا معمول بنا لیا ہے ،دن دیہاڑے ڈاکوؤں کے جتھے شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر جمع پونجی سے محروم کر دیتے ہیں ، پولیس متاثرین کو طفل تسلیاں دینے میں مگن ہے۔
علاقہ مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے کئی ہفتے سے چوروں ڈاکوؤں نے وارداتیں کرنا معمول بنا لیا ہے ، جرائم پیشہ افراد کی دلیری دن دیہاڑے مسلح افراد گھر وںمیں داخل ہو کر لوٹ مار کرنا معمول بنا رکھا ہے جبکہ متعلقہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہے جس کیوجہ سے علاقہ مکین راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ صدر کے علاقے میں ہونے والی چوریوں ، ڈکیتیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور متاثرہ شہریوں کے ملزمان گرفتا رکرکے چوریوں ڈکیتیوں میں لوٹا جانے والا مال برآمد کروا کے متاثرین کے حوالے کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button