جہلم کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی، ڈاکو 2 افراد کو باندھ کر 6 بھینسیں اور قیمتی سامان لے گئے

0

جہلم: تھانہ صدر کی پولیس چوکی کالا گجراں چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں، ڈاکو 2 افراد کو باندھ کر 6 بھینسیں اور قیمتی سامان لے گئے، چوکی کالا گجراں چوروں اور ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہ بن گئی ، علاقہ مکین راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور، علاقہ مکینوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق 2020 کے آغاز پر پولیس چوکی کالا گجراں کے مختلف علاقوں کو چوروں ڈاکوؤں نے اپنے نرغے میں لے رکھا ہے ، چند روز قبل پولیس چوکی کالا گجراں کے علاقہ مجاہد آباد سے محکمہ ٹیلیفون کی لاکھوں ، کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی کیبل نامعلوم چور چوری کرکے لئے گئے ، جس سے سینکڑوں ٹیلیفون خاموش پڑے ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں کمپاؤنڈ میں واقع فارماسسٹ کی رہائش گاہ سے دن کے وقت نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی ، طلائی زیورات چوری کرکے لئے گئے ، جہلم کی سیاسی و سماجی شخصیت کے ڈیرے سے لاکھوں روپے کے مویشی چوری کر لئے گئے۔

گزشتہ رات ڈھوک منور کے مقام پر راجہ جبران نامی شخص کے ڈیرے پر رات دو بجے کے قریب چھ ڈاکووں نے داخل ہو کر اندر سوئے ہوئے دو افراد کو رسیوں سے باندھ کر باآسانی سات بھینسیں کھول کر ٹرک پر چڑھا لیں اوردیگر سامان کی لوٹ مار کرنے لگے اس دوران ایک بھینس رسی کھل جانے پر ٹرک سے باہر نکل گئی، جبکہ ڈاکوں ڈیرے پر سوئے اشخاص کی جیبوں سے موبائل اور نقدی وغیرہ سمیٹ کر فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ چوروں نے پولیس چوکی کالا گجراں کے علاقوں کو محفوظ پناہ گاہ بنائے ہوئے ہیں چوروں نے علاقہ مکینوں کا سکون غارت کر رکھا ہے ، علاقہ مکینوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس چوکی کالا گجراں میں فرض شناس ، ایماندار افسران وملازمین کو تعینات کیا جائے اور شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.