جہلم

رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی فروٹ اور سبزی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا

جہلم: رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی فروٹ اور سبزی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ،شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔
شہر میں قائم سبزی و فروٹ منڈی میں سبزی و فروٹ فروشوں نے قیمتیں کئی گنا بڑھاتے ہوئے حکومت کی جانب سے کارروائی کے کھوکھلے دعوؤں کو روند دیا، سیب ، خربوزہ ، تربوز، کیلا سمیت سٹابری وغیرہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ۔
سبزیوں میں پیاز ، آلو ،کریلا ، بھنڈی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے25 روپے از خود اضافہ کر دیا گیا ہے ، 150 روپے فروخت ہونیوالی کھجور 300 روپے جبکہ 250 روپے فی کلو فروخت ہونیوالی کھجور 500 روپے تک جا پہنچی ہے ، اسی طرح بالترتیب خوردونوش کی دیگر اشیاء آٹا، تیل گھی ، انڈے، دالوں کی قیمتوں میں بھی 20 سے 25 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے غریب محنت کشوںکا کہنا ہے کہ باقی ممالک میں اسلامی تہوار آنے پر اشیاء خوردنوش سستی کر دی جاتی ہیں مگر پاکستان میں ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے خودساختہ مہنگائی کر کے روزہ داروں کو لوٹا جاتا ہے ،جیسے ہی رمضان کی مقدس گھڑیاں شروع ہوتی ہیں تو مفاد پرست عناصر رحمتوں ، برکتوں کے مبارک مہینے میں شہریوں سے دعائیں لینے کی بجائے لوٹ مارکا بازار گرم کردیتے ہیں۔
شہر کی سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازاروں میں سبسڈی دینے کی بجائے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے نرخوں میں کمی کی جائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہر کے ساتھ دیہاتوں ، قصبوں میں رہنے والے غریب و سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی حکومتی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button