جہلم کے غیور عوام خزانہ لوٹنے والوں کو دوبارہ کسی صورت موقع نہیں دیں گے۔ راحیلہ مہدی

0

جہلم: ضلع کے غیور عوام کرپشن کرنے والوں اور سرکاری خزانہ لوٹنے والوں کو دوبارہ کسی صورت موقع نہیں دیں گے، عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کو اب کہیں جگہ نہیں ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ مہدی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ اور مال چوری کرنے والوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے ، نواز شریف اور مریم نواز اپنی چوری بچانے کی مہم چلا رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ، انہوں نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر اخلاقی عمل ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنا اقتدار پورا کررہی ہے اور ابھی تک جہلم کی تحصیل دینہ کے شہری سوئی گیس، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، تحصیل کمپلکس، انڈر پاس سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ضلع جہلم کی عوام کی اس سے بڑھ کر بدقسمتی کیا ہوگی ، کہ صاف پانی کے لئے مختص کئے گئے کروڑوں روپے میں سے ایک روپیہ بھی ضلع جہلم میں خرچ نہیں کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کا پورا ٹبر شکنجے میں آچکاہے، اب اس کے حواریوں کی باری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے لئے خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا۔ خواتین ملک کی آبادی کا 50 فیصد سے زائد حصہ ہیں آج تک حکومتوں نے انھیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی درجنوں عہدیداران و ممبران موجود تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.