جہلماہم خبریں

تبدیلی کا نعرہ لگانیوالوں نے اقتدار میں آتے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ چوہدری لال حسین

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانیوالوں نے اقتدار میں آتے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ، منی بجٹ کے نام پر غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرایاگیا منی بجٹ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے موجودہ حکومت کی نااہلی سے مختصر عرصہ میں ہی مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیاہے ، قوم ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن اور شریف برادران کی طرف دیکھ رہی ہے ، کیونکہ میاں برادران ہی عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی اور اسکے مسائل کے حل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

چوہدری لال حسین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنیوالے کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button