جہلماہم خبریں

کورونا وائرس؛ فعال کیسزکی تعداد 3 رہ گئی، 1 لاکھ 78 ہزار شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید کوئی کوروناوائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھرمیں 3 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 101198 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2365 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2295 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کوروناوائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کوروناوائرس کے مشتبہ 40037 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 884 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کوروناوائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہو چکی ہیں اورکوروناوائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.34 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2845 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 175,183 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button