جہلم

کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والا مزدور طبقہ ہے۔ حاجی محمد افضل بلوچ

جہلم: مزدور طبقہ ملکی تعمیر و ترقی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ دنیاء کے تمام مہذب معاشروں نے قانون سازی کے ذریعے محنت کش طبقے کے حقوق کو تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا ، موجود جمہوری حکومت کی جانب سے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے مزدور دوست پالیسیاں وضع کی جائیں محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے ، کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والا مزدور طبقہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپائز یونین کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے یوم مئی کے موقع پر اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدوروں کا کردار کلیدی رہا ہے ۔ بڑے بڑے تعمیراتی شاہکار مزدور کے پسینے کے مرہون منت ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی مزدور کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود تمام شعبہ ہائے زندگی مزدوروں کی محنت و مشقت کے بل بوتے پر چل رہے ہیں۔ جہلم سمیت ملک بھر میں کام کرنے والے مزدور پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ محنت کشوں نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حاجی محمد افضل بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور اپنے اہل خانہ سے کوسوں میل دور رہ کر بھی محنت مزدوری کرکے اپنے ملک و خاندان کے مستقبل کو سنوارنے میں مصروف ہیں ،محنت کشوں کو چاہئے کہ وہ کام کے دوران حفاظتی تدابیر کو لازمی ملحوظ خاطر رکھیں کیونکہ ان کے ساتھ ان کا خاندان وابستہ ہوتاہے اور ان کی زندگی بہت قیمتی ہے۔

حاجی محمد افضل بلوچ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کیا جائے اگر وزیراعظم پاکستان اپنی تنخواہ میں لاکھوں روپے کا اضافہ کرکے گھریلو اخراجات چلا رہا ہے تو ایک محنت کش 18 ہزار میں کس طرح پورا مہینہ گزار سکتا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ محنت کشوں کی تنخواہ 1 تولہ سونا کے برابر کی جائے تاکہ رشوت ستانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button