جہلم

فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام انٹرکے امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹر ز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ

جہلم: محکمہ داخلہ پنجاب نے فیڈرل بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹرکے امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔

اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ افراد کوامتحانی مرکز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی نیز امتحانی سنٹر کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیداواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔

ڈی سی آفس سے جاری ہونیوالے حکمنامہ کے مطابق امتحانات 4 اکتوبر 2018 تک جاری رہیں گے اور امتحانی مراکز کی حدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی تاکہ امتحانات پر سکون ماحول میں منعقدہوں سکیں اورکوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش آئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button