جہلم

عوام کو امن وامان کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحی ہے جس کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ ڈی پی او مصطفی تنویر

جہلم: عوام کو امن وامان کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحی ہے جس کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے اگر آپ لوگ یہ کام نہیں کر سکتے تو آپ اپنے آپ محکمے سے فارغ سمجھیں۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے سٹی و صدر سرکل کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی وصدر کے علاوہ دونوں سرکلز کے ایس ایچ او موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم سے جرائم کا خاتمہ میرا عزم اور مشن ہے جس میں آپ نے بحیثیت ٹیم اپنا بہتر کردارادا کرنا ہے،جبکہ ضلع سے اشتہاری ملزمان، ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری،ناجائز اسلحہ کے خلاف ترجیح بنیادوں پر آپریشن کلین اپ،جواء خانوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر عمل آپ سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کام نہیں کرنا چاہتا وہ اپنے آپ کو محکمہ سے فارغ سمجھے جبکہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے تاکہ ہم ضلع کے لوگوں کو تحفظ دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بے شک ایف آئی آر درج کرنا آپ کا کام ہے لیکن اس پر عمل کر کے سائلین کو انصاف کی فراہمی اور تحفظ بھی آپ کے فرائض میں شامل ہے کیونکہ اگر ہم عوام کے ساتھ مشترکہ طور پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے معززین کو عزت دیںگے تو تبھی ہم اپنے مشن میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ اگر کوئی بھی پولیس ملازم ملوث پایا گیا تو اس کو فوری طور پر محکمانہ انکوائری کر کے برطرف کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button