اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ قابل قبول نہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اشیائے خوردو نوش کی از سر نو تعین کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد،اے سی دینہ محمد عاطف، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر شریک تھے ۔ مقرہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ قابل قبول نہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارروایوں میں تیزی لا رہے ہیں، جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی، دودھ میں ملاوٹ کی شکایت عوام ڈی سی اور اے سی دفتر میں درج کروائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں نگرانی کریں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ ریٹ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کیے جاتے ہیں اور تاجر نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ دوکاندروں کو بھی آگاہ کریں۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گوشت، دودھ، مرچ،مسالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے ، بنانے والے قوم کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں نمائندوں کی مشاورت سے آٹا چکی سے خریدا جانے والا آٹا 820 روپے فی 20 کلومقرر کیا گیا جبکہ چینی کی قیمت 72 روپے فی کلو، باسمتی چاول 122 روپے فی کلو،باسمتی چاول 135روپے فی کلو، دال ماش 120 روپے فی کلو،دال مصور موٹی 100روپے فی کلی،دال مصور باریک120روپے فی کلی، دال چنا موٹی110 روپے فی کلو، دال چنا باریک 105روپے فی کلو، سفید چنا لوکل سندھی105 روپے فی کلو،سفید چنا 8 ایم ایم 115 روپے فی کلو،بیسن 120 روپے فی کلوجبکہ، دودھ 85 روپے ، دہی 90 روپے ، مٹن 700 جبکہ بیف 350 کے حساب سے بیچا جائے گا تاہم معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جا سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.