پنڈدادنخان

آئی سی آئی سوڈا ایش میں بطور ای آئی آفیسر 39سال سروس کرنے کے بعد ملک شوکت حیات ریٹائر

پنڈدادنخان: بین الاقوامی شہرت کی حامل آ ئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں بطور الیکٹریکل انسٹرومنٹ آفیسر 39سال سروس کرنے کے بعد ملک شوکت حیات وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ریٹائرڈ ہوگئے، ادار ے کی طرف سے ان کے اعزاز میں الوادعی تقر یبات کا انعقاد کیا گیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک شوکت حیات وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ جوکہ بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں بطور الیکٹر یکل انسٹرومنٹ آفیسر خدمات سر انجام دے رہے تھے گزشتہ روز 39سا ل سروس کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں کئی روز سے ان کے اعزاز میں الوادعی تقر یبات کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔جس میں ادارے کے مختلف ڈیپارنمنٹ نے ان کے اعزاز میں الوادعی ڈنر ز پارٹی دی اور ادارے کے لیے ان کی مثالی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ملک شوکت حیات نے ادارے کے تمام افسران اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ دوران ڈیوٹی ان کا مکمل تعاون حاصل رہا اور بہترین ٹیم ورک کے نتیجہ میں انھوں نے اپنی سروس کو بخیر و خیریت پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

انھوں نے کہا کہ اچھے ادارے اور بین الاقوامی شہرت ادارہ میں کا م کرنا میرے لیے فخر کا باعث ہے اور آئی سی آئی پاکستان کی علاقہ کی تعمیر و ترقی میں کردار مثالی ہے جوکہ علاقہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خلوص نیت سے کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button