جہلم میں پہلی بار شیخ عاطف احمد آنے والے ادوار کیلئے مستقبل کے راہنماؤں کی اصلاح کیلئے لیکچر دیں گے

0

جہلم میں پہلی بار کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے بہترین مفکر شیخ عاطف احمد آنے والے ادوار کیلئے مستقبل کے راہنماؤں کی اصلاح کیلئے لیکچر دیں گے۔

شہیدوں، غازیوں اور بہترین راہنماؤں کی سرزمین جہلم کی مستقبل میں قیادت سنبھالنے والے نئے راہنماؤں کی اصلاح اور راہنمائی کیلئے بہترین سیشن کا انعقاد 2اکتوبر 2019کو ہوگا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں معروف پاکستان کے بہترین مفکر، مدبر، استاد،ہزاروں طالبعلموں کے راہنما اور بہترین موٹیوشنل سپیکر جناب شیخ عاطف احمد (المدرار انسٹیٹیوٹ کراچی) طلباء و طالبات کے علاوہ ہر شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کیلئے خصوصی لیکچر دیں گے اور سوال و جواب کا بھی سیشن ہوگا۔

اس میں آپ اپنی درخشندہ تاریخ سے راہنمائی لیکر آنے والے ادوار کو اپنا نام دینے کیلئے بھر پور شرکت کریں کسی بھی معلومات کے لیے 03321485232 اس نمبر پر رابط کر کے آپ شیخ عاطف احمد کے خطاب سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.