جہلم میں کالا گوجراں کا رہائشی 65 سالہ شخص ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

0

جہلم: ریلوے پار کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سےکالا گوجراں کا رہائشی 65سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالا گوجراں کا رہائشی 65سالہ صالح خان گزشتہ رات ریلوے لائن پار کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق صالح خان کو کم سنائی دیتا تھا اور وہ تیزی سے چلنے پھرنے سے بھی معذور تھا ٹرین کی آواز نہ سننے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا ، ریسکیو 1122نے لاش سول ہسپتال منتقل کردی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.