دینہ

موٹر وے پولیس کا دہشت گردوں اور اغواء کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

دینہ: موٹر وے پولیس کا دہشت گردوں اور اغواء کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ ،کالے شیشے والی گاڑیوں ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور ان رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف تین روزہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ یوزرز کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر کلیم امام اور ڈی آئی جی نارتھ عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی نارتھ ٹو شہریار سکندر کی زیر نگرانی کالے شیشے والی گاڑیوں ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور ان رجسٹر ڈ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف تین روزہ آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

ڈی ای پی /سی پی او چوہدری علی عابد رضوان نے بتایا کہ تین روزہ کے بعد قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا ،انہوں نے محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اقدامات میں موٹر وے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور تمام قانون پسند شہری کالے شیشے صاف کریں۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹ نمونہ کے مطابق لگائیں اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرو ا کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button