دینہ میں موٹرسائیکل کی راہگیر کو ٹکر، 28 سالہ نوجوان چل بسا

0

دینہ: ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا 28سالہ نوجوان چل بسا، نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈومیلی محلہ ریلوے پھاٹک دینہ کا رہائشی 28سالہ نوجوان طیب ولد محمد ایوب گھر کا سامان لینے کے لئے بازار جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے ٹکر دے ماری ،جس سے نوجوان طیب کے سر پر گہری چوٹ آئی۔

نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ،نوجوان 4روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ،مرحوم نوجوان ایک بچے کا باپ تھا میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.