جہلم

جہلم شہر میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے جعلی مشربات، کولڈ ڈرنکس کی بھرمار

جہلم: شہر میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے جعلی مشربات، کولڈ ڈرنکس کی بھرمار، شہری شوگر سمیت مختلف جان لیواء بیماریوں کا شکار ہو نے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے جعلی مشربات، کولڈ ڈرنکس کی بھرمار ہوچکی ہے، شہری جعلی بوتلوں کے استعمال سے مختلف موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔

ڈیلرز سمیت عام مارکیٹ کا کام کرنے والے افراد نے زیادہ کمائی کے لالچ میں انتہائی کم نرخوں پر مختلف اقسام کے مشروبات کی جعلی بوتلوں کے دھندے میں ملوث ہیں جس سے شہری علاقوں سمیت ملحقہ و مضافاتی علاقوں کی عوام کثیر تعداد میں ہیپاٹائٹس شوگر پیٹ کے جان لیواء امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

اگر کوئی گاہک بوتل کی جعل سازی ثابت کرتا ہے تو دکاندار سمیت ڈیلرز انہیں جھوٹی طفل تسلیاں دیکر مطمئن کرنے کی کوششیں کرتے ہیں اس کے باوجود اگر کوئی شہری بحث مباحثہ کرے تو دکاندار اور ڈیلر شہریوں کو تھانے کچہری کی دھمکیاں دے کر خاموش کر وا دیتے ہیں۔

اس سلسلہ میں صارفین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button