دینہ

بلدیاتی ادارے بحال ہونے پر دینہ کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

دینہ : سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کے بلدیاتی ادارے کو بحال کرنے پر دینہ کے چیئر مین ، وائس چیئر مین اور کونسلرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دے دیا۔

چیئرمین بلدیہ دینہ میاں عاشق ،سینئر وائس چیئرمین میاں عرفان ، جنرل کونسلرز شیخ اکرام الٰہی، نوید قریشی ، راجہ ساجد نواز ، فرید رمضان قریشی ، میاں عتیق یوتھ کونسلر ، قیصر خوشحال ، عارف علی ا عوان، احسان جنجوعہ ، مسعود الحسن بٹ ، محمد حفیظ ، تفسیر حیدر شاہ ، تنویر حسین چھگو ، شیخ طاہر جاوید ، عمران بٹ ودیگر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو صحیح قرار د یتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی خوش آئندہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نظام ہی سب سے زیادہ بہتر ہے جہاں عوام کے بنیادی مسائل زیادہ سے ز یادہ حل ہو سکتے ہیں انشاء اللہ آگے سے بڑھ کر عوام کی خد مت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے اصل مسائل اور عوام سے رابطہ مہم کا اصل ذریعہ بلدیاتی نظام ہی ہے اس پلیٹ فارم سے شہر کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کئے جا سکتے ہیں ، آج ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہم عوام کی خدمت کے لئے دوبارہ میدان میں اترے ہیں، شہر کے مسائل کو پہلے سے بہتر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button