پنڈدادنخاناہم خبریں

ویکسین کی عدم دستیابی؛ تحصیل پنڈدادنخان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا

پنڈدادنخان: ویکسین کی عدم دستیابی؛ تحصیل پنڈدادنخان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا، 21 جون سے دوبارہ ویکسی نیشن شروع ہونے کی امید، تحصیل پنڈدادنخان میں ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ سماجی حلقوں کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل وقتی طور پر ویکسن کی عدم دستیابی کے باعث روک دیا گیا ہے جبکہ تحصیل بھر میں تمام سنٹر عارضی طور پر کلوز کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 21 جون تک ویکسین کی دستیابی متوقع ہے جس کے بعد تحصیل پنڈدادنخان میں ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button