جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام مدنی محلہ جہلم کا 63واں سالانہ جلسہ 30 اور 31 مارچ کو منعقد ہوگا

0

جہلم: ملک کے معروف و قدیم دینی ادارہ جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام مدنی محلہ جہلم کا 63 واں دو روزہ عظیم الشان سالانہ جلسہ ان شاء اللہ العزیزاپنی سابقہ روایات کے مطابق مؤرخہ 30-31مارچ بروز ہفتہ اوراتوار کو منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے جید اور ممتاز علماء اور مشائخ شرکت فرمائیں گے۔

جلسہ میں آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی صورت میں شرکاء جلسہ گاہ پہنچے گے ،سب سے بڑا قافلہ چکوال سے امیر تحریک خدامِ اہلسنت والجماعت مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر کی قیادت میںچکوال سے جہلم پہنچے گا جس کا راٹھیاں کے مقام پر فقید المثال استقبال کیا جائے اور وہاں سے قافلہ شہر کی مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے گا اور جلسہ کی اختتامی نشست میں مختلف شعبہ جات سے فراغت حاصل کرنے والے طلباء کی دستار بندی اور طالبات کے ورثاء کو چادریں دی جائیں گی۔

جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے گزشتہ رات جامعہ حنفیہ میں ایک اہم جماعتی اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد شریف صاحب عابر منعقد ہوا جس میں جہلم اور قرب و جوار سے سینکڑوں جید علماء اور جماعتی کارکنوں نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ و خطیب مرکزی جامع مسجد گنبد والی مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق نے جلسہ کے پروگرام اور انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فرمائی اور اس موقع پرحضرت مولانا مفتی محمد شریف عابر اور جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا قاری ظفر اقبال نے بھی خطاب کیا اور جلسہ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی، اجلاس میں انجمن تاجران جہلم کے صدر چوہدری محمد عارف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.