جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد اسلحہ، شراب اور چرس سمیت گرفتار

جہلم: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ، 4 افراد اسلحہ، شراب اور چرس سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق طارق محمود SIتھانہ صدر جہلم نے دوران گشت ملزم عبداللہ ولد زرداد سکنہ تھانہ بدھ بیر تحصیل پشاور KPKسے پسٹل 30بور اور 5روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
صداقت علی T/ASIتھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزم عدیل محمود ولد صابر علی سکنہ کھوکھر ملوانہ روہتاس روڈ جہلم سے 223گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
فیاض احمد ASIتھانہ صدر جہلم نے دوران گشت ملزم شاہد محمود ولد محمد لطیف سکنہ چک دولت تحصیل و ضلع جہلم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
ارسلان یسیٰن T/ASIتھانہ دینہ جہلم نے دوران گشت ملزم بلال حسین ولد وحید پرویز سکنہ پٹواریاں دینہ ضلع جہلم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button