جہلماہم خبریں

شہباز شریف کو جھوٹے اور ہوائی کیسوں میں قید کر کے قومی اثاثہ کو ضائع کیا جا رہا ہے۔ چوہدر ی لال حسین

جہلم: چوہدری لال حسین نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کو جھوٹے اور ہوائی کیسوں میں قید کر کے قومی اثاثہ کو ضائع کیاجارہا ہے۔

سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے ایک ملاقات میں جہلم اپڈیٹس کو بتایا کہ میاں شہباز شریف کی قائدانہ،مدبرانہ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے لیکن جعلی ناہل حکومت میاں شہباز شریف کو جھوٹے بنائے گئے مقدموں میں قید کر کے اپنی نااہلی اور ضد کی بھینٹ چڑھا رہی ہے جو کہ آنے والی نسلوں کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قائدانہ اور تعمیری کاموں کو دوسرے ممالک نے بھی مانا ہے لیکن ملک پاکستان میں چند ناعاقب اندیش لوگ ان سے زاتی عناد کی وجہ سے ان کو پسند نہیں کرتے اور قید کر رکھا ہے، میاں شہباز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے صوبہ پنجاب دنیامیں ایک مثال بنتا جارہاتھااب پنجاب کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔

چوہدری لال حسین نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے دور میں لاہور اور دیگر اضلاع دنیامیں خوبصورتی کے حوالے سے مانے جارہے تھے لیکن اب دنیا کا گندہ ترین شہر لاہور کو کہا جارہا ہے جو کہ نہایت افسوس اور شرمناک امر ہے، اگر میاں شہباز شریف کی صلاحیتوں سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو ملک کو شدید ترقیاتی نقصان پہنچے گا، ملکی مفاد کی میاں محمد شہبازشریف کو فوراً رہا کر کے ان سے فائدہ اٹھایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button