جہلم

حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی، حکومت اندازے کے مطابق چل رہی ہے۔ محمد اشرف چغتائی

جہلم: موجودہ حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے اب یہ حکومت اندازے کے مطابق چل رہی ہے۔کیونکہ حکمرانوں کو یہ علم بھی نہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دست راست محمد اشرف چغتائی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کااعزا ز ہے کہ ہم نے جمہوریت کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ایسے شخص سے میثاق جمہوریت کیا جس میں نہ تو جمہوری اور نہ ہی سیاسی شعور تھا۔جبکہ وہ آمرانہ پرورش کے ذریعے اقتدار میں داخل ہوا جبکہ ہمارے قائدین نے ملک اور قوم کی بھلائی اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کے قائدین ہمارے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف اس طرح معنی خیز بیان دے رہے ہیں اور پاکستانی باشعور قوم ان کے رویے پر حیران ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آصف علی زرداری نے ایک عزم لے کر پنجاب میں ہماری جماعت کی حکومت بنانے کا فلسفہ پیش کیا ہے انشاء اللہ ہم اس میں کامیاب ہوںگے جبکہ ہمارے دور میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی اور ہم جمہوری اقتدار کو پروان چڑھائیںگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button