جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا میونسپل کارپوریشن اور تحصیل دفتر جہلم کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے

جہلم: ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر جہلم راؤ پرویز اختر میونسپل کارپوریشن دفتر گئے،وہاں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا،افسران و سٹاف کو بہتر کام کرنے کی ہدایات دیں۔

بعد ازاں انہوں نے اور تمام برانچوں کا دورہ کیا، اس موقع پر افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی، وہاں عوامی مسائل بارے تفصیلات حاصل کیں، ایڈمنسٹریٹر ایم سی جہلم راؤ پرویز اختر نے ایم سی دفتر جہلم میں ون ونڈو سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے آن لائن ریکارڈ بارے پڑتال کی اورشہریوں کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں بارے پوچھا،آن لائین درخواستوں بارے تفصیلات حاصل کیں۔

ڈی سی راؤ پروئز اختر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے اور نکاس میں بہتری لانے کے لئے سٹاف کو ضروری ہدایات دیں ہیں۔شہر میں پارکنگ و ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل دفترجہلم کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری کیلئے سٹاف کو ہدایت جاری کر دی، اس موقع پر انہوں نے سٹاف اور افسران کی حاضری چیک کی،انہوں نے دفتر میںمختلف برانچوں کا وزٹ کیا۔

ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے ریکارڈ روم، رجسٹری برانچ اور دیگر برانچز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہاں آنے والے سائلین کو میریٹ کی بنیاد پر رجسٹریاں جاری کی جائیں اور اراضی کے ریکارڈ کا اندراج ہر صورت اپ تو ڈیٹ رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے وہاں موجود شہریوں سے مسائل سنے اور فوری ازالہ کروانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریونیو کے معاملات کی شکایات ڈی سی دفتر میں درج کروائی جا سکتی ہیں، میریٹ اور شفاف نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اے ڈی سی فنانس دفتر جہلم پہنچے ،اس موقع پراے ڈی سی ربنواز منہاس اور ڈپٹی ڈائریکٹر اشیاق احمد کے دفتر میں ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بات چیت کی۔دفاتر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انظامات میں بہتری لانے کے لئے کہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button