دینہاہم خبریں

دینہ کے قریب چکوہا کے مقام پر مسافر وین الٹ گئی، 5افراد جاں بحق، 9 مسافر شدید زخمی

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیزرفتار مسافروں سے بھری ہائی ایس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے اُلٹ گئی، خاتون سمیت 5افراد جاں بحق، 9افراد شدید زخمی، 2 شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چکو ہا کے مقام پر گوجرخان سے گوجرانوالہ جانے والی مسافروں سے بھری ہائی ایس نمبری 2995-RIS تیز رفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے سے جی ٹی روڈ پر قلابازیاں کھاتے ہوئے اُلٹ گئی، ہائی ایس میں سوار مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔

حادثہ سے علی رضا سکنہ گوجر خان ، جارج مسیح سکنہ گوجر خان ، ولی محمد سکنہ گنج منڈی ، زبیر حسین ولد غلام قادر سکنہ اوکاڑہ اور ایک خاتون آمنہ بی بی سکنہ راولپنڈی جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس تھانہ دینہ ، موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کیا گیا جبکہ 2شدید زخمی افراد کو راولپنڈی ریفر کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button