جہلم

اہل بیعت کے خاندان کیخلاف غلیظ الفاظ بولنے پر عبدالرحمن سلفی کے خلاف شیعیان حیدرکرار کی خواتین کا بھرپور احتجاج

جہلم: اہل بیعت کے خاندان کے خلاف غلیظ الفاظ بولنے پر عبدالرحمن سلفی کے خلاف شیعیان حیدرکرار کی خواتین کا بھرپور احتجاج، امام بارگاہ سول لائن سے شروع ہوکر شاندار چوک پر اختتام پذیر ہوا، عبدالرحمن سلفی کے خلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عبدالرحمٰن نامی شخص اہل بیعت کے گھرانے کے خلاف مبینہ طور پر گستاخی کی اور غلیظ الفاظ بولنے پر شیعیان حیدر کرار کی سینکڑوں خواتین احتجاج کے لیے نکل آئیں، عبدالرحمن سلفی کے خلاف خواتین کی بھرپور ریلی امام بارگارہ سول لائن سے شروع ہوکر شاندار چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت ذاکرہ سیدہ ردا نقوی کر رہی تھی، احتجاجی خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر عبدالرحمن سلفی کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر ذاکرہ سیدہ ردا نقوی کا کہنا تھا کہ عبدالرحمٰن سلفی کو چوک میں کھڑا کر کے سزائے موت دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی گستاخی نہ کرسکے۔

ذاکرہ سیدہ ردا نقوی نے عبدالرحمٰن سلفی پر 295Aاور 298A کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیدہ تنویر کاظمی اور منیبہ کاظمی نے احتجاجی ریلی کو بھرپور سپورٹ کیا اور ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔ ذرائع کے مطابق عبدالرحمن سلفی کو پنجاب پولیس نے کھاریاں سے گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button