جہلم

عید ایثار اور قربانی کے جذبے کا نام ہے، عوام عید گھر وں میں رہ کر منائیں۔ چوہدری زاہد اختر

جہلم: پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ عید ایثار اور قربانی کے جذبے کانام ہے عید کی خوشیاں منائیں ملک وقوم کے ساتھ ،اس بار ہم نے بحیثیت قوم گھر وں میں عید منا کرثابت کرنا ہے کہ ہم ملک وقوم کی بہتری اور ملک پاکستان کے لئے ہرطرح کی قربانی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید گھر وں میں رہ کر منائیں اور کویڈ19کے خطرا ت کے پیش نظر ایس او پیز کوفالو کریں ،محفوظ رہیں دوسروں کو محفوظ رکھیں اسی میں ہم سب کی بہتری ہے۔

چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ عید کے موقع پر غرباء مساکین اور ان سفید پوشوں کا بھی خیا ل رکھیں جو آپ کی تھوڑی سے مدد سے عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button