جہلم

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کمالات، کوریئر سروس کی عدم دلچسپی، سینکڑوں نمبر پلیٹیں واپس آئے ہوئے کئی سال بیت گئے

جہلم: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کمالات جہلم سمیت مختلف اضلاع میں کوریئر سروس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سینکڑوں نمبر پلیٹیں واپس آئے ہوئے کئی سال بیت گئے، کمرشل سمیت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے سٹور میں گردو غبار سے اٹی پڑیں ہیں، کورئیر کمپنی نے کروڑوں کے بل پہلے ہی وصول کر لئے، پنجاب حکومت نے ادائیگی نہ روکی تو سرکاری خزانہ پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے درمیان نجی کورئیر کمپنی ٹی سی ایس کے ہونے والے معاہدے میں کوریئر سروس کی ذمہ داری ہے کہ وہ گاڑیوں کے مالکا ن کے گھروں میں نمبر پلیٹیں پہنچائیں لیکن کوریئر سروس کے اہلکار ان نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذمہ داران نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹیں 2013 اور 2017-18، 2014 بلکہ 2020 تک کورئیر سروس کمپنی کی انتظامیہ تقسیم کرنے کی بجائے ایکسائز دفاتر کے سٹوروں میں جمع کروا رہی ہے۔

کورئیر سروس کمپنی نے ہزاروں شہریوں تک نمبر پلیٹس پہنچانے کی بجائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں جمع کروانی شروع کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے مالکان کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button