جہلم

پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اپنا رہی ہے۔ چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم: چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اپنا رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے تھا، لیکن بلدیاتی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ روا رکھنے کی حکومتی پالیسی واضح طور پر عوامی نمائندگی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ نے بلا شبہ آئین کے مطابق فیصلہ دیا ، جس پر عوام نے بھرپور خیر مقدم کا اظہار کیا ، جہلم کی عوام نے بھی بلدیاتی نظام کی بحالی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر سپریم کورٹ کے معزز ججز صاحبان کو خراج تحسین پیش کیا

چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی سے ہی شہریوں کے مسائل کا حل ممکن ہے ۔ حکومت کو ہٹ دھرمی کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button