پنڈدادنخان

ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے پنڈدادنخان سے بڑا قافلہ روانہ ہو گا۔ رشید احمد بٹ

پنڈدادنخان: قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے پنڈدادنخان سے قافلہ پارٹی کے قدیمی کارکنان کی قیادت میں لیاقت باغ راولپنڈی پہنچے، پنڈدادنخان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قدیمی کارکنوں نے تحصیل بھر میں پارٹی کارکنوں کو فعال کرنے کیلئے رابطے تیز کر دی۔

ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان میں پارٹی کے مخلص اور قدیمی کا رکن رشید احمد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 4 اپریل کو اپنے شہید قائد کی برسی کے موقع پر تحصیل بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں کارکن تحصیل صدر ملک محمد خالد سینئر نائب صدر رشید احمد بٹ جنرل سیکرٹری راس مسعود بھٹی ضلعی راہنما چوہدری خضر حیات گجر و سید اصغر رضا شیرازی کی قیادت میں 4 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی پہنچے گا جہاں پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا فقید المثال استقبال کرے گا۔

رشید بٹ نے مزید کہا کہ پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسلیم ناصر گجر ممبر پنجاب کونسل چوہدری علی اصغر اور سینئر نائب صدر حاجی ظہور عالم نے اجتماعی طور پر ضلع بھر میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں وہ ضلع بھر سمیت تمام تحصیلوں کے طوفانی دورے کر رہے ہیں اور کارکنوں کو متحد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button