جہلماہم خبریں

جہلم شہر وضلع کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام حکومت پنجاب کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے ذریعے گراس روٹ لیول پر تبدیلی لائی جارہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر کی طرح جہلم شہر وضلع کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جارہا ہے۔

یہ بات انہوں نے ”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کے دوسرے ہفتے نکاسں آبی کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذولفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ تین ہفتوں پر مشتمل صفائی کے اس پروگرام میں ضلع جہلم کے تمام محکمے پوری طرح متحرک ہیں اور کوڑا پوائنٹس کو کلیئر کرتے ہوئے ان کی قبل اور بعد کی تصاویر کو خدمت ایپ پر اپلوڈ کی جا رہی ہیں۔ پروگرام کے پہلے ہفتے میں ضلع جہلم کی سڑکوں، گلیوں، اور محلوں سے کوڑا کرکٹ کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے ‘خدمت آپ کی دہلیز پر’ پروگرام سے سرکاری محکموں کو عوام کے آگے جوابدہ بنا دیا ہے اور صوبہ میں صفائی کے انتظامات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا نظام وضع کیا گیا ہے جس سے عوام کو صفائی کے متعلق شکایات کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فون نمبر ملانے کی ضرورت ہے بلکہ شہری خدمت آپکی دہلیز پر موبائل ایپ کے ذریعے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button