جہلماہم خبریں

حکومت اسپیشل بچوں کے لئے خصوصی طور پر کام کر رہی ہے۔ چوہدری ظفر اقبال

جہلم: مفتیا ں اسماعیل ویلفیئر آرگنائزیشن یونین کونسل بوکن جہلم کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ ،اور اسپیشل بچوں میں گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقدہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا،بارگاہ رسالت ﷺ میں پیر نشاط احمد پریمی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ،چوہدری قربان حسین آف کنتریلی ،محمد اسلام قریشی، رفعت اقبال بٹ ،راجہ عبدالرحمٰن ،فیصل امین چوہدری ،ڈاکٹر صداقت حسین سمیت یونین کونسل بوکن کی اہم سیاسی وسماجی،عوامی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظفر اقبال ایم پی اے نے کہاکہ موجودہ حکومت اسپیشل بچوں کے لئے خصوصی طور پر کام کررہی ہے ،انشاء اللہ جو کام حکومتی سطح پر میرے لائق ہو میں حاضر ہوں۔

چوہدری قربان حسین آف کنتریلی نے کہاکہ میں دام درم سخن مفتیاں اسماعیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ ہوں یہ میرے سارے عزیز رشتہ دار بھائی ہیں میرے ننھیال والے ہیں۔

محمد اسلام قریشی نے کہاکہ مجھے خوشی ہوئی کہ یہ چھوٹے سے علاقے میں ایک بڑا مشن لے کرنکلے ہیں میں ہرطرح ان سے تعاون کروں گا ،اس سے قبل میں ہم اجتماعی شادیاں ،اولڈ پیپلز ہوم ،بے سہار ابچوں کی تعلیم اور روزگار پر کام کررہے ہیں۔

اسپیشل بچوں میں گفٹ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button