جہلماہم خبریں

جہلم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن قید نہ ہوسکا، شدید گرمی میں ہر 2 گھنٹے کے بعد 1 گھنٹہ لوڈشیڈنگ

جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا جن قید نہ ہوسکا، شدید گرمی میں ہر 2 گھنٹے کے بعد 1 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی نہ رک سکا، سخت گرمی، حبس کے موسم میں پلازوں میں رہائش پذیر شہری بلبلااٹھے، آئیسکو واپڈا نے سخت گرمی میں صارفین کا بھرکس نکال دیا ، صارفین کو دن میں تارے نظرآنے لگے، شہری دن کو مزدوری اور راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ بند ش سے معمولات زندگی تباہ ہو کر رہ گئے ہیں ، ہر 2 گھنٹے کے بعد 1 گھنٹے کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا ، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ دن کو مزدوری کرتے ہیں اور رات کے وقت اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔

صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گریڈ اسٹیشن کالا گجراں کے ملازمین نے صارفین کو لوڈ شیڈنگ کے بارے آگاہ کرنے کی بجائے ٹیلیفون نمبر 0544647725 کا رسیور آف کر رکھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو معلومات حاصل کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ آئیسکو چیف ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کریں اور گریڈ اسٹیشن پر تعینات ملازمین کو ٹیلیفون کی سہولت مہیا کرنے کا پابند بنائیں تاکہ صارفین واپڈا اصل صورت حال سے آگاہ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button